اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت انٹلیجنس نے منگل کو صوبہ ننگرہار میں افغان فوج کی کارروائی میں داعش کے دوسرے نمبر کے سرغنہ کے ہلاک کر دیئے جانے کی خبر دی ہے- رپورٹ کے مطابق افغان فوج کی اس کارروائی میں داعش کے چھے دوسرے دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں گل زمان کا نائب جہان یار بھی شامل ہے- افغانستان میں کہا جاتا ہے کہ صیہونی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش اور طالبان کے درمیان سخت دشمنی جاری ہے اور افغان حکومت نے بھی کچھ دنوں قبل داعش کے مقابلے کے لئے فوج کے خصوصی دستے تشکیل دیئے ہیں- واضح رہے کہ دو روز قبل طالبان اور تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے درمیان صوبہ ننگرہار میں ہونے والی جھڑپوں میں چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲